سام سنگ گلیکسی ایس 24 ، آ گیا اور چھا گیا

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے نئی اور انوکھی فیچزر سے لیس گلیکسی ایس 24 الٹرا اور گلیکسی ایس 24 لانچ کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق سام سنگ سان جوشے نے کیلیفورنیا میں گزشتہ روز گلیکسی اَن پیکڈ ایونٹ میں اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 24 کی رونمائی کی۔

اس موبائل فون کی خاص بات اس میں سام سنگ ہی کا تیار کردہ اے آئی ماڈل کا استعمال ہونا ہے۔ سام سنگ کا یہ موبائل اب تک کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سب سے ’ذہین ترین موبائل فون‘ ہے۔

چونکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس(مصنوعی ذہانت) سے منسلک فیچرز نے اسمارٹ فونز کے کیمروں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لیے اب دنیا کی موبائل بنانے والی کمپنیاں ان فیچرز پر مزید کوششیں کر رہی ہیں۔

اس سے قبل گوگل نے اپنا فون پِکسل 8 متعارف کرایا تھا جو تصاویر کی کوالٹی اور ان کی ایڈیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹُولز سے لیس تھا۔

یہ امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں کہ 2024 میں آںے والے اب سب ہی موبائل فونز میں یہ اے آئی فیچرز موجود ہوں گے۔

گلیکسی ایس 24 میں کیا خاصیت ہوگی؟
سام سنگ کے اس نئے ماڈل کے ڈیزائن میں کیمرے اور پروسیسر کے فیچرز کے علاوہ کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہے۔ یہ ماڈل محض اے آئی سافٹ ویئر ہی سے لیس ہوگا۔ اس میں ’اے آئی لائیو ٹرانسلیشن‘ کا فیچر صارفین کو میست آئے گا جو اسی وقت آڈیو اور ٹیکسٹ ٹرانسلیشن کی سہولت فراہم کرے گا۔

ایس 24 اور ایس 24 پلس کی قیمت بالترتیب 899 اور 1149 یورو ہو گی جبکہ سب سے زیادہ سٹوریج کا حامل گلیکسی ایس24 الٹرا 1449 یورو میں فروخت ہو گا۔

متعلقہ خبریں