پاکستان جدید ترین 4Gسمارٹ فون برآمد کرنے والاملک بن گیا، یو اے ای پہلا خریدار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں دنیا کی بڑی سمارٹ فون ساز کمپنیوں کے مینوفکچرنگ پلاٹ لگنے کےبعدسب سے اہم پیش رفت، پاکستان جدید ترین 4Gسمارٹ فون برآمد کرنے والا ملک بن گیا،امارات نے موبائل فونز کی پہلی کھیپ خرید لیں۔ تفصیلات کے مطابق انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کےلیے اسمارٹ فون کی برآمدات کا آغاز کردیا ہے۔4G اسمارٹ فون کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لیے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 4G اسمارٹ فون کے 5 ہزار 500 یونٹس کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کمپنی کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہے یہ ملک میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے حوالے سے نظام کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ڈیوائس آئی ڈینٹیٹی فیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے کامیاب نفاذ اور حکومتی پالیسیوں بشمول موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی بدولت پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت دے دی گئی تھی، جو کہ اہم کام یابی ہے، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام سے پاکستان میں صارفین کو روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت موبائل فون سیٹ کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔ دوسری جانب چین کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنیوں میں سے ایک ویوونے پاکستان میں اپنا پہلا مینوفکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔اس مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے چینی کمپنی کی جانب سے 10ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی جائے گی۔ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بلکہ پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔

ویوو کے پاکستان میں لگائے جانے والے اس پلانٹ میں نہ صرف سمارٹ فونز تیار کیے جائیں گے، بلکہ ویوو موبائل کی دیگر اسیسریز بھی تیار کی جائیں گی۔هچینی میڈیا کے مطابق یہ ویوو کمپنی کی جانب سے سمارٹ فونز کی تیاری کیلئے لگایا جانے والے پلانٹ کے لیے فیصل آباد کے انڈسٹریل اسٹیٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔ویوو کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ویوو کی جانب سے پہلے بھی 10ملین ڈالر کی لاگت سے پلانٹ لگایا جا چکا ہے۔دوسری جانب گزشتہ دنوں دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی سیم سانگ نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا تھا

متعلقہ خبریں