سیلابی صورتحال ٗپولیس افسر کی شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر تھانےپہنچنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) باوردی پولیس افسر کی بارش کے پانی میں سے ایک شہری کے کندھوں پر سوار ہوکر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس سے متعلق کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ پولیس افسر سائل کے کندھوں پر سوار ہو کر اپنی

ڈیوٹی پر پہنچے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ کندھوں پر پولیس افسر کا بوجھ اٹھانے والا جونیئر ہے جو کہ اپنے سینئر کو تھانے پہنچا کر “خدمت” کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے یونیفارم سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ پنجاب پولیس کی نہیں بلکہ دیگر کسی صوبے کی ہے ، وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جیے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ویڈیو سندھ پولیس کی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس شخص نے پولیس افسر کو کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے وہ خود سائل معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس کے ہاتھوں میں کاغذات بھی دکھائی دے رہے ہیں، گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزر کر پولیس افسر کو اٹھانے والا شخص اسے عمارت کے احاطے میں سیڑھیوں پر اتار دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں