میرے ساتھ سل کا مسئلہ ہے کل بھی ڈاکٹر کو چیک کروانا ہے، اگر ہوائی سفر کیا تو فالج کا خطرہ ہو سکتا ہے، اسحاق ڈار نے پاکستان نہ آنے کی انوکھی وجہ پیش کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آپ 6سے 8 ہفتے ہوائی سفر نہ کریں ورنہ آپ کو فالج کاخطرہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت بیرون ملک علاج کی غر ض سے مقیم ہیں۔جب کہ دوسری عدالت نے بھی اسحاق ڈار کو طلب کیا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں لیکن ڈاکٹرز اجازت نہیں دے رہے۔ڈاکٹرز

کا کہنا ہے کہ آپ 6سے 8ہفتے ہوائی سفر نہ کریں ورنہ آپ کو فالج کاخطرہ ہو سکتا ہے۔میرے ساتھ سل کا مسئلہ ہے کل بھی ڈاکٹرکو چیک کروانا ہے۔ممکن ہے کہ وہ سفر کی اجازت دے دیں۔۔چیف جسٹس کو اپنی تمام طلبی رپورٹس بھجواؤں گا۔بر طانیہ میں چھوٹی رپورٹس نہیں بنتی یہاں رپورٹس کی تصدیق فارن منسٹری کرتی ہے۔میرے زیادتی ہوئی کہ چھوٹی عدا لتیں میری رپورٹس کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتی رہی ہیں۔اور مجھے مفرور قرار دیا۔

متعلقہ خبریں