پشاور ہائیکورٹ میں کیس لگا ہوا ہے، امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا، لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے، امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین پر عمل کروانا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ سپریم کورٹ کو ثبوت اور سی ڈیز جمع کروائی ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نشان چھین کر سازش کی گئی، ہم نے تمام شکایات عدالت کے سامنے رکھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحفظات دور کرنے کے احکامات دیے۔ آئی جی اور انتظامیہ نے 700 صفحات کا جواب جمع کروایا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے بنگلادیش میں بائیکاٹ کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ ہم نے 1985 کا بائیکاٹ دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کو کارنر میٹنگ تک کرنے نہیں دی جارہی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل پشاور ہائی کورٹ میں کیس لگا ہوا ہے، امید ہے بلے کا نشان بحال ہوگا۔ ہم انتخابات میں حصہ لیں گے، ہمارے پاس ایک متبادل پلان موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جس طرح اٹھایا گیا اس سے دنیا میں بدنامی ہوئی۔

متعلقہ خبریں