اسلام آباد: نوجوان آزاد امیدوار کے کاغذات پر اعتراضات کا انوکھا کیس

امیدوار کے مطابق ریٹرنگ افسر نے اسلام آباد میں تین پلاٹ ہونے کا اعتراض لگاکر کاغذات مسترد کردیے اور بعد میں ریٹرنگ افسر نے ایپلیٹ ٹریبیونل کے سامنے غلطی تسلیم کر لی۔

اسلام آباد میں نوجوان آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا انوکھا کیس سامنے آیا۔

امیدوار حمزہ علی کے مطابق ریٹرنگ افسر نے اسلام آباد میں تین پلاٹ ہونے کا اعتراض لگایا اور کاغذات مسترد کردیئے۔

امیدوار حمزہ کے مطابق ریٹرنگ افسر نے لکھا ہے کہ جموں کشمیر کوآپریٹو سوسائٹی میں میری پراپرٹیز ہیں، جب کہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو بھی نہیں جانتا جہاں کے پلاٹوں کا اعتراض لگا۔

حمزہ علی کے مطابق ریٹرنگ افسر نے ایپلیٹ ٹریبیونل کے سامنے غلطی تسلیم کر لی ہے۔ اور جسٹس ارباب نے بتایا ہے کہ آر او نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غلطی سے اعتراض لگ گیا تھا۔

حمزہ علی کا کہنا تھا کہ میں آزاد حیثیت میں این اے 46 اسلام آباد سے الیکشن لڑ رہا ہوں، نہ میرے پلاٹ ہیں اور نہ ہی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو جانتا ہوں۔

متعلقہ خبریں