معاشی ایمرجنسی کاامکان،عدالتوں نے آنکھیں دکھائی تو گھر جائیں گی ،حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

اسلام آباد:سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں ،صدر عارف علوی کو اس کے لیے راضی کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائر ایک ویڈیو کلپ میں حفیظ اللہ نیازی نے کہاکہ وزیراعظم اور صدر ایک پیج پر ہوں گے تو ایمرجنسی لگ سکے گی اور اگر ایمرجنسی لگائی گئی اور عدالتوں نے اس سے چشم پوشی کی تو معاملہ چلتا رہے گا لیکن اگر عدالتوں نے رکاوٹ بننے کی کوشش کی اور آنکھیں دکھائیں تو عدالتوں کو لپیٹ دیا جائے گا اور پی سی او آسکتا ہے، اس ضمن میں جو بھی واقعات ہوں گے ماورائے آئین و قانون ہوں گے۔

متعلقہ خبریں