احد چیمہ کو وزیراعظم کے مشیر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ احد چیمہ کو مشیرکے عہدے سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزار کی درخواست درست ہے، احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں اور وہ ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں