موبائل فون چھیننے کے دوران ملزم نے بزرگ شہری کو گولی مار دی

راولپنڈی : موبائل فون چھیننے کے دوران ملزم نے بزرگ شہری کو گولی مار دی۔
راولپنڈی میں بھی لوٹ مار کے دوران ملزم شہریوں پر گولیاں چلانے لگے ہیں۔
شہر میں ایک ملزم نے بزرگ شہری سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر گولی چلادی اور فرار ہوگیا۔

گولی لگنے سے بزرگ شہری زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بزرگ کی شناخت 70 سالہ محمد علی کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں