’ عمران خان بہت جلد امریکہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جارہے ہیں اور۔۔۔‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان بہت جلد امریکا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جا رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حیدر علی پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ورکرز کی عزت کی،ان کاکہناتھا کہ پریس کلبز میں کھڑکی توڑ رش ہے ،پی ٹی آئی صرف زمان پارک تک محدود ہو گئی ہے، تحریک انصاف کے لوگ سلیپنگ موڈ اور کچھ ایئروپلین موڈ پر ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم اور دنیا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان بہت جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے، ان کاکہناتھا کہ ’ عمران خان بہت جلد امریکہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دینے جارہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں