بلوچستان میں سرکاری نوکریاں لاکھوں میں بکنے لگیں، جام کمال اپنی ہی پارٹی پر پھٹ پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں نوکریاں 15سے 40لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے اپنی پارٹی پر تنقید کے نشتر برسا دیے ہیں

اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بلوچستان کے سول سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔جام کمال خان نے کہا کہ جو لوگ ایس اینڈ جی اے ڈی چلا رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، ان عہدوں پر تعینات ہونے والے لوگ سرمایہ کار ہوں گے نہ کہ ملازم۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک غریب آدمی نے کسی سے کہا ہے کہ وہ اسے ڈرائیور کی نوکری دلوائے کہ وہ قرض لے گا اور ادائیگی کرے گا، باقی اس کی تنخواہوں سے وصول کیا جائے، ان کی تنخواہ میں سے صرف 10 ہزار روپے انہیں دیے جائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے،آج اس ماحول اور حال کے کچھ لوگ ذمہ دار ہیں اور ان سب کو پتا بھی ہے۔

متعلقہ خبریں