پنجاب کی سیاسی و آئینی بحرانی صورتحال حکمران اتحاد میں رابطے تیز، بڑے فیصلے کرلئے گئے

اسلام آباد(آن لائن) پنجاب کی موجودہ سیاسی و آئینی بحرانی صورتحال میں بہتری کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف کی اتحادیوں کے ساتھ مسلسل مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے رابط کیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں نے جمعہ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔وفاقی کابینہ میں اتحادیوں کا پنجاب کی صورتحال اور وزیر اعلی کے طرز عمل پر مشاورت ہو گی۔ذرائع کے مطابق گورنر راج لگانے کا آپشن بھی وفاقی کابینہ میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔وزیراعظم کے رابطوں کے بعد پنجاب کے سیاسی معاملات پر جلد اہم پیش رفت بھی متوقع ہے ۔ادھر ذرائع کا کہناہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن بھی مسلسل وزیراعظم شہباز شریف سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری اور نواز شریف سے بھی رابطے ہوئے ہیں ان رابطوں کے بعد نئی حکمت عملی پر غور جاری ہے ۔آئینی و قانونی دائرہ میں رہ کر تمام اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں