اسلام آباد(آئی ا ین پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں۔ انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹادی۔
تازہ ترین
- ڈارک میٹر کا مطالعہ کرنے کیلیے گہری ترین زیرِ زمین لیبارٹری
- شاہ رُخ خان نے گانے کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے ’ڈنکی‘ کا مطلب سمجھا دیا
- کینبرا میں انتظامات سے بہت مایوسی ہوئی، ہو سکتا ہے یہ انکی حکمت عملی ہو: حفیظ
- مایوس ہوں لیکن ناامید نہیں، جدوجہد جاری رہے گی: عمر عبد اللّٰہ
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- غیر شرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
- بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں
- میٹا کا فیس بک صارفین کے تحفظ کیلیے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
- رابی پیرزادہ شادی کررہی ہیں؟ تصویر وائرل
- ابوظہبی ٹی 10 : فائنل گلیڈی ایٹرز اور اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا