عمران خان انگائیڈیڈ میزائل ہے، انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا ،شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلی قیادت کیخلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔ایک بیان میں

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان دفاعی ادارے اور کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان انتشار پھیلا کر پاکستان کو لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن محب وطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پورا ملک اور عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، اعلی افسران کو نشانہ بنانا، حب الوطنی اورغداری کے سرٹیفکیٹ دینا عمران خان کی پہچان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلی قیادت کیخلاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان ملک اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔

متعلقہ خبریں