گزارش ہے فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں، فواد چوہدری کا فضل الرحمان پر طنز

لاہور(نیوز ڈیسک) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے گزارش ہے فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں، ورنہ جیل کے اسپتال شفٹ کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان پر کیے جانے والے والی تنقید پر تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فضل الرحمان صاحب سے گزارش ہے فوری طور پر کسی ماہر نفسیات سے مشورہ کریں، اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں، ان کی آنکھوں سے پتہ چل رہا ہے کہ موصوف راتوں کو سو نہیں پا رہے، ورنہ ہمیں ان کو جیل کے ہسپتال شفٹ کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز مولانا فضل الرحمان نے بنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ہمارے مدارس میں دینی تعلیم دی جاتی ہے۔کیا ریاست چاہتی ہے ہمارا نوجوان جذبات میں آکر بندوق اٹھا لے۔ ہم نے ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کیا،ہم نے سزائیں کاٹیں ہم پر قاتلانہ حملے ہوئے۔عمران خان اپنے حدود میں رہیں، جمعیت والے زندہ ہیں۔شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں۔ ہم بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے آئے ہیں اور تم بیرونی ایجنٹ ہو۔عمران خان ملک تباہ کرنے کے ایجنڈے پر آئے ہیں۔ہم 2018ء کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف کھڑے تھے۔آج عمران خان کاغذ لہرا رہا ہے کہ سازش ہوئی ہے۔عمران خان کا پاکستان کو تین ٹکڑے کرنے کا منصوبہ سامنے آ چکا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے،عدالت یہ حق چھین نہیں سکتی۔ یہی فوج تھی جو آپ کو سپورٹ کر رہی تھی اور ہمیں اعتراض تھا۔عمران خان کی حکومت کا خاتمہ پاکستان کیلئے ناگزیر تھا،ہم عمران خان اور ان کے آقاوں کو جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں ان کی ڈوریں کون ہلاتا ہے،عمران خان کو اقتدار میں آنے کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔یاد رکھو عمران خان ہم تمہیں ایک لمحہ بھی آرام کا نہیں گزارنے دیں گے۔ہم ملک کو بحران سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہم اداروں کا طاقتور اور معزز دیکھنا چاہتے ہیں۔ہم اداروں کو بھی اجازت نہیں دیتے کہ وہ ملک کا مذاق بنائیں۔

متعلقہ خبریں