اینکر عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ،حکومت نے حفاظتی اسلحہ کے تمام لائسنس منسوخ کر دیئے

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے اینکر عمران ریاض خان کے حفاظتی اسلحہ کے تمام لائسنس منسوخ کر دیئے۔ پچھلے ہفتے لاہور پولیس کی جانب سے اینکر عمران ریاض خان کی گھر جا کر ان کے پاس موجود اسلحہ کے لائسنس چیک کیئے گئے اور یہ یقین دہانی کر لی گئی کے تمام اسحلہ لائسنس یافتہ ہے ۔ پولیس نے موقع پر تمام اسلحہ اور لائسنس کی تصاویر بنائیں جس کے بعد آج حکومت کی جانب سے تمام لائسنس معطل کر دیئے گئے۔

یاد رہے کہ اینکرعمران خان کی جان کو شدید خطرات تھے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھ حفاظتی اسلحہ رکھا ہوا تھا جس کے لائسنس آج معطل کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت کے اس اقدام کے بعد عمران خان اینکر کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی پولیس نے کئی بار عمران خان اینکر کے گھر کا گھیراو اور ہراساں کیا جاتا رہا تھا تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ اینکرعمران ریاض خان کو حکومت پالیسوں پر تینقید کرنے کی وجہ سے حکومتی پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے خلاف مخلتف شہروں کے پولیس تھانوں میں FIR’s بھی درج کرائی گئیں ہیں۔ اینکرعمران ریاض خان کو حکومت پالیسوں پر تینقید کرنے کی وجہ سے حکومتی پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے خلاف مخلتف شہروں کے پولیس تھانوں میں FIR’s بھی درج کرائی گئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں