بجلی کی طویل بندش، شہریوں کا پارہ ہائی،مختلف مقامات پر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں تصادم

لاہور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں شدید گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھ گیا،کراچی کے شہریوں کا شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ بڑھنے پر پارہ بڑھ گیا،مظاہرین نے 14 مقامات پربجلی کی لوڈشیڈنگ اور کے الیکڑک کیخلاف احتجاج کیا،بجلی کی بندش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثرہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں شہریوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر14 مقامات پر احتجاج کیا اور کے الیکڑک کے خلاف نعرے لگائے،شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مظاہرین کا 16 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو شہریوں اور پولیس مٰیں تصادم ہوگیا،پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا،جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پرپتھراوکیا گیا، پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا،شہریوں نے ماڑی پور روڈ کوبلاک احتجاج ریکارڈ کرایا،

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچا چکاہے،ایکسپریس نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا،ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے شہری مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔لائنز ایریا، گارڈن، ماڑی پور اور نشتر روڈ پر کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا،بعض مقامات پر ٹائر بھی جلائے گئے۔لیاقت آباد،لانڈھی اور کورنگی میں بھی بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرے کئے گئے،شہریوں نے مختلف مقامات پر سڑک بلاک کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل کی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا،دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ایندھن کی کمی کے باعث ہو رہا ہے،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ادارے کو گیس اور تیل کی خریداری میں دشواری کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں