کفن اوردفن کاریٹ دوگنا ہوگیا، شیخ رشید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید حکومت پربرس پڑے،انہوں نے کہاکہ غریب آدمی کا مسئلہ مہنگائی اور شہبازشریف کا مسئلہ مری ہائے وے ہے،مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے،شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر کہا کہ سپرٹیکس صنعتوں کواور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے،مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ،ہرکوئی گوادرمیں سنگ بنیادرکھتا ہے لیکن تعمیرات نہیں کرنے دی جاتی،انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوٹوں کی ادائیگی ڈالروں میں ہوئی۔

یادرہے کہ گزشتہ روزر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ رانا ثناءاللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہے ہیں،پرویز مشرف کو سہولت کی پیشکش نواز شریف کی واپسی کیلئے ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نئے آرمی کی تاریح کس حیثیت میں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں،غریب مہنگائی سے مر گیا ہے، آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا،پیٹرول پر 50 روپے لیوی غریب کو مار دے گی جبکہ جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں ملے گی،شیخ رشید احمد نے کہا جولائی میں بجلی، گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے، معیشت وینٹی لیٹر پر اور ملک افواہوں کی زدمیں ہے،اس سے قبل انہوں نے مہنگائی کی متوقع لہر سے متعلق عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے تو پھر لگ پتا جانا ہے۔معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے ، ملک افواہوں کی زدمیں ہے،جولائی میں بجلی،گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست ، اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کوسخت نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ خبریں