اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے،قومی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) مولانا اکبر چترالی نے قومی اسمبلی اجلاس میں بڑا مطالبہ کردیا،جماعت اسلام کے رکن اسمبلی مولانا اکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلام کے رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں اتوار کی چھٹی ختم کرکے جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے اور مساجد سے بجلی بلوں و سرچارجز کا خاتمہ کیا جائے۔مولانا اکبر چترالی کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا کی غلامی کے بجائے خداکی غلامی اختیار کرنی چاہئے، اس ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے، سودی نظام کے خاتمے تک ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزراء بدل چکے مگر نظام وہی پرانا ہے، یہاں چہرے بدل چکے ہیں مگر نظام وہی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے رکن زاہد اکرم درانی کو بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زاہد اکرم درانی قومی اسمبلی کے بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کے آغاز میں سپیکر نے کہا کہ آج ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہونا ہے اس ضمن میں صرف ایک امیدوار زاہد اکرم درانی ہیں ، ان کا نام مرتضٰی جاوید عباسی، اسعد محمود اور صلاح الدین ایوبی نے تجویز کیا ہے، ان کے مقابلے میں کوئی دوسرا امیدوار نہیں اس طرح آئین کے آرٹیکل 53 اور قومی اسمبلی کے متعلقہ قواعد کے تحت زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ نو منتخب ڈپٹی سپیکر سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لیا۔

متعلقہ خبریں