شاہد خاقان نے آرمی چیف کی تقریب حلف برداری میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔ پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ۔ تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں۔تقریب میں اعلٰی عسکری قیادت نے بھی شرکت کی، تاہم پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ تقریب میں نظر نہ آئے۔

اینکر وسیم بادامی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا آرمی چیف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ؟ شاہد خاقان عباسی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی عدم شرکت کی تصدیق کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف تقریب میں موجود نہیں تھے لیکن پاک فوج کے دیگر سینئر افسران تقریب میں موجود تھے شاید لیٹ ہو گئے ہوں گے یا کوئی وجہ ہو گی۔ آرمی چیف کی کوئی ذاتی مصروفیت ہوگی اس لیے نہیں آئے ہوں گے، اس معاملےکو کھینچنے کی ضرورت نہیں۔۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں