قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، شیخ رشید کا اہم اعلان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے، قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، شیخ رشید کا اہم اعلان۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ بات پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہی ہے۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بھی کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ ہم نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔انہوں ںے استفسار کیا کہ یہ لوگ انتخابات سے بھاگ کیوں گئے ہیں؟سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے عمران خان کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کو ماننے کے لیے کسی صورت تیار نہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان آئندہ چند روز میں پشاور سے عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔

متعلقہ خبریں