ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، صدر عارف علوی پھٹ پڑے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان اسے بھول جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آئی ٹی کورس کے لیے انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان علم کے حصول کے لیے کوشاں ہے، یہ بدلتاہوا پاکستان ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مختلف پروگرام کرائے جائیں گے، ان سب پروگراموں کے لیے قوانین بنائے جاچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا پہلے کہتے تھے کہ پاکستان میں نوکری نہیں مل رہی، حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے راستے کھولے ہیں، چین پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ہر وقت ماتم چلتا رہتا ہے، اسے بھول جائیں، یہ ہو گیا وہ ہو گیا، نوجوان صرف اپنی تربیت پر زور دیں۔

متعلقہ خبریں