حامد میر، نجم سیٹھی ،کامران شاہد ، غریدہ فاروقی عاصمہ شیرازی سمیت متعددصحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی حامد میر ،نجم سیٹھی سمیت حکومت مخالف مزید صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ، نیا دور ویب سائٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ نجم سیٹھی، حامد میر، سلیم صافی، مرتضی سولنگی، عامرمیر، عمران شفقت، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی، کامران شاہد، اسدطور ، ابصارعالم اور ندیم ملک کی گرفتاری کے لیے مواد کا بندوبست کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا نے اپنے دوست صحافیوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

دوسری جانب سیشن کورٹ نے سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کے گھر پر چھاپہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے چھاپہ مارا ان کے پاس اختیار ہی نہیں تھا ۔ بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج ہوئی، ایف آئی اے اور مارگلہ پولیس کی ایف آئی آر سے واضح ہے کہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی تھا، ان لوگوں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا جن کے پاس چھاپے کا اختیار ہی نہیں۔عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا، ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے چھاپہ مارا، کسی محلے دار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔عدالت نے حکم دیا کہ پولیس محسن بیگ کا بیان رکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔عدالت نے کہا کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا، ایف آئی اے اورایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے چھاپہ غیر قانونی مارا گیا، تھانہ مارگلہ ایس ایچ او نے ان افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے الگ مقدمہ بنایا، ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کیلئے مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ خبریں