حالات ایسے ہی رہے تو 2030میں بنگلہ دیش سے مدد مانگنا پڑیگی، حسن نثار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا ہے کہ حالات ایسے ہی رہے تو 2030میں بنگلہ دیش سے مدد مانگنا پڑیگی، صرف بیورو کریسی میں ہی نہیں جوڈیشل ریفارم کی بھی ضرورت ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر سرمائی اولمپکس گیمز کے آغاز پر اسٹیڈیم کو دیکھ کر عمران خان کا یہ کہنا کہ ان کا تو لیول ہی کچھ اور ہے پر حسن نثار نے کہا کہ دعا کرتے ہیں ہم پر بھی یہ وقت آئے کہ غیرملکی ہمارے ملک آئیں اور کہیں کہ یہ تو لیول ہی اور ہے۔ پتہ نہیں ہم پر یہ وقت آنا بھی ہے کہ نہیں آنا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے چار سو کلومیٹر دور ایک فیکٹری کا دورہ کیا ہے اب مجھے سمجھ نہیں آتی اس میں خبر والی بات کونسی ہے۔ نواز شریف ایک تاجر آدمی ہیں۔

متعلقہ خبریں