ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے، نواز شریف نے جلد پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

لندن/ اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان جانا چاہتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو کئی بحرانوں کا شکار کر دیا ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے عمران خان کے صادق اور امین ہونے کی کلی کھول دی ہے جلد ہی بنارسی ٹھگوں کی حکومت سے عوام کو نجات مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز نواز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنما کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کئی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،ملک کو مہنگائی سمیت تمام بحرانوں نکالنے کیلئے جلد از جلد پاکستان جانے چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں صادق و امین قرار دئیے جانے والا کا اصل چہرہ سامنے آگیا،یہ مکافات عمل ہے عوام کو بھی اب حقیقت کا پتہ چل گیا ہے

دونوں رہنماؤں کے درمیان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ن لیگ کو متحرک کرنے کیلئے مل کر کام کر۔نے کی ہدایت کی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام تحریک انصاف سے تنگ آچکی ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کو یاد کررہی ہے،خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت موجود ہے انشاء اللہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور ریکارڈ تعمیراتی کام کروائیں گے۔ہم نے ہر دور میں ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالا ہے اور آئندہ بھی نکالیں گے،ا س وقت مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عوام کو مہنگائی کے اس عذاب سے چھٹکارا دلوائیں گے۔

متعلقہ خبریں