وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) دار عثمان بزدار ہیلی کاپٹر میں حافظ آباد سے لاہور آ رہے تھےکہ ان کا ہیلی کاپٹر پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ رہے تھے کہ لینڈنگ سے پہلے ان کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔پرندہ ٹکرانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی جس سے بڑا حادثے ہونے سے بچ گیا۔اس واقعے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارمکمل طور پر محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں