ہم نے ہزار سال کیلئے عظیم بھارت کی بنیاد رکھ دی، مودی کا رام مندر میں خطاب

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ رام چندر جی مسئلہ نہیں، حل ہیں۔ رام مندر کی تعمیر قوم کی ذہنی پختگی کا ثبوت ہے۔
پیر کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کرنے کے بعد نریندر مودی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام جی کے نام پر جھگڑا کیسا؟ وہ تو پریم کی مورت ہیں۔ آج سے رام جی کی مورتی مندر کے اندرے نصب رہے گی۔ اب تک یہ مورتی بابری مسجد کے احاطے میں ایک چبوترے پر نصب تھی۔
بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے رام مندر کا افتتاح کرنے سے قبل 11 دن تک ملک بھر میں ان مقامات پر بنے ہوئے مندروں میں حاضری دی جہاں رام چندر جی کے قدم پہنچے تھے۔
مودی کا کہنا تھا میں نے ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی تعمیر میں تاخیر پر رام چندر جی سے معافی بھی مانگی۔ صدیوں کے انتظار کے بعد ہمارے رام گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھارت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ہم نے اگلے ہزار سال کے لیے ایک عظیم بھارت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ قوم نئی تاریخ لکھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں