بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے 4 روز سے انٹرنیٹ بند

نئی دہلی: بھارتی حکومت کی جانب سے خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی گرفتاری کےلیے ریاست پنجاب میں انٹرنیٹ آج چوتھے روز بھی بند ہے۔

اس بندش کے باعث 27 ملین آبادی والی ریاست اپنے بنیادی حق سے محروم ہے اور لوگوں کو رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امرت پال سنگھ علیحدگی پسند رہنما اور وارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے مفرور ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے بھارتی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

گزشتہ دنوں یہ یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے ممکنہ ہنگاموں اور احتجاج کو روکنے کے لیے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی جس میں اب توسیع کردی گئی۔

متعلقہ خبریں