دیوالیہ سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان

کولمبو (اے ایف پی) بدترین معاشی وسیاسی بحران کے شکار سری لنکا نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ یہ سری لنکا کے سابق صدر راجا پاکسے کے ملک سے فرار اور مستعفی ہونے کے بعد ملک میں پہلے انتخابات ہوں گے جبکہ ان کے جانشین کیلئے بھی ایک ٹیسٹ کیس ثابت ہوں گے۔ حکام کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فروری سے پہلے کیا جائے گا، جنہیں کورونا کی عالی وبا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صدر وکرما سنگھے، جنہوں نے اپنے معزول پیش رو راجا پاکسے کی جگہ لی تھی، انہیں ممکنہ طور پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ وہ پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے واحد نمائندے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے آخر سے خوارک، توانائی اور بجلی کی مہینوں شدید قلت جاری رہنے کی وجہ سے عوام میں راجاپاکسے حکومت کے خلاف غصہ تھا، جن کے دور میں ملک 46 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے سبب دیوالیہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں