آئی ایم ایف سے کُٹی خطرے کی علامت بن گئی ، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عمران خان کودیوارکے ساتھ لگاکرنااہل کروانا اور نگران حکومت کادورانیہ بڑھاناچاہتی ہے جو الیکشن سے راہ فرار ہے ،حکمران75 فیصد عوام جو عمران خان کے ساتھ ہیںاس رائے عامہ کا گلا دباناچاہتی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ 16دسمبروہ خونی دن ہے جب پشاور اے پی ایس میں8سال پہلے ہمارے بچوں کوشہیدکیاگیااوریہ دہشتگردی دوبارہ سراٹھارہی ہے۔اہم دہشتگردکل روالپنڈی اسلام آبادسے گرفتارہوئیہ ہیںجوانتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالرنایاب ہو کر250پرچلاگیاہے ،زر مبادلہ کے ذخائر 7ارب ڈالر سے کم، ٹیکسٹائل کی صنعتیں بند اورآئی ایم ایف سے کُٹی سیاسی عدم استحکام اورخطرے کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں