بی جے پی کا ایک اور رکن اسمبلی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر گرفتار

نئی دہلی (آن لائن)گستاخانہ تبصرہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا،مسلم کمیونٹی کا مختلف علاقوں میں شدید احتجاج ،شاہراہیں بند کر دی گئیں۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے
بی جے پی کے ہندو انتہا پسند رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کو گستاخانہ تبصرے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹی راجا سنگھ کے خلاف مذہبی عقائد کی توہین سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں بی جے پی رہنما کی جانب سے توہین آمیز تبصرے پر مبنی وڈیو وائرل ہونے پر حیدر آباد سمیت مختلف علاقوں اور پولیس اسٹیشنز کے باہر احتجاج کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹی راجا سنگھ نے گستاخانہ تبصرہ کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔احتجاج کرنیوالوں کی جانب سے گستاخ رکن اسمبلی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا،حالات کی سنگینی کے پیش نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی راجا سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں