بولٹن (نمائندہ خصوصی) برطانیہ کے شہر بولٹن میں کمیونٹی کی خدمت کیلئے ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بولٹن میں ہم خیال سماجی کارکنان کا ایک اجتماع ہوا جس میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ’’ فلیکسی ویلفئیر ٹرسٹ‘‘ کے نام سے ایک ٹرسٹ قائم کیا گیا ۔اجلاس میں کثرت رائے سے محمد حفیظ کو ٹرسٹ کا صدر‘ شہزاد احمد ساہی کو نائب صدر‘ ممتاز قانون دان راشد منہاس کو جنرل سیکریٹری‘ پروفیسر ظفر محسن کو جائنٹ سیکریٹری اور میاں توصیف احمد کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ’’فلیکسی ویلفیئر ٹرسٹ‘‘ کے نامزد کردہ عہدیداران کے انتخاب کو سراہااور امید ظاہر کی کہ وہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے پوری محنت‘لگن اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے پاکستان کا نام برطانیہ میں بھی روشن کریں گے۔
تازہ ترین
- آزاد امیدوار پی بی 7 راجہ نزاکت کی عوامی رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری
- سائرہ افضل تارڑ نے ضمنی الیکشن پی پی 125 اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا
- حکومت کی گردن میں سریا آگیا ہے،خدا کی قسم ہم گزشتہ حکومت میں خوش تھے،حکومتی اتحادی ایم این اے
- عمران خان کو سپورٹ کرنا وقت کی ضرورت کیونکہ یہ ملکی خودمختاری کا مسئلہ ہے،سابق ڈی جی آئی ایس آئی
- یکم جولائی سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں
- ہم نے بیرونی سازش کے ذریعے مسلط ہونے والوں کو شکست دینی ہے،عمران خان
- جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی،سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان
- حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا
- کراچی میں میئرایم کیوایم کا ہوگا، خالدمقبول صدیقی کا دوٹوک اعلان
- معاہدے پر قائم ہیں، اگر ایم کیو ایم کہتی ہے کہ وہ حکومت چھوڑ کر جائے گی تو ہم ان کو جانے نہیں دیں گے،شرجیل میمن