سوئمنگ کے دوران نیگلیریا سے متاثر ہونے والا 30 سالہ مریض جاں بحق

لاہور : لاہور میں نیگلیریا سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا۔ 30 سالہ مصطفی شفیق کو 4 روز قبل سر میں شدید درد کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ لیبارٹری میں نیگلیریا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر علاج معالجہ جاری تھا ۔مصطفی شفیق باڈی بلڈر تھا اور 4 روز قبل سوئمنگ کے دوران سر میں درد ہونے پر سروسز اسپتال لایا گیا تھا ۔

انتظامیہ کے مطابق نیگلیریا کا جرثومہ مصطفی شفیق کے اندر سوئمنگ کےدوران داخل ہوا۔نیگلیریا صاف پانی میں افزائش پاتا ہے۔پانی میں نیگلیریا کا ہونا تشویشناک ہے ۔

متعلقہ خبریں