قربانی کے گوشت کا زیادہ استعمال، ماہرین نے خبردار کردیا

صحت سے متعلق پیچیدہ مسائل سے بچنے کےلیے قربانی کے گوشت کا متوازن استعمال شہریوں کے لیے حد سے زیادہ ضروری ہے۔ صحت سے متعلق مسائل میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری (ایف بی ڈی) بھی شامل ہیں،ایف بی ڈی بیماری کاآلودہ غذا یا مشروبات سبب ہوتی ہیں، ان آلودہ کھانوں میں کچا گوشت اور خراب غذا شامل ہیں۔
آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر ایس ایم وسیم جعفری نے بتایا کہ اسہال، قے کا ہونا، پیٹ درد، متلی، بخار، تھکاوٹ، کمر یا جوڑوں کا درد ایف بی ڈی بیماری کی علامات ہیں۔
انھوں نے کہا اس مرض میں بہت سے بیماریاں شامل ہیں جو دنیا میں صحت عامہ کا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے جو بعض اوقات جان لیوا بھی ہوتا ہے، اس کی وجہ سے ہیضہ، ہیپاٹائٹس اے، ٹائی فائیڈ فیور جیسے پیچیدہ امراض پیدا ہوتے ہیں۔ ایف بی ڈی بیماری کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک ایف بی ڈی انفیکشن اور دوسری ایف بی ڈی انٹوکسی کیشن ہے۔

انھوں نے کہا خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری کی روک تھام میں صفائی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ چند اہم احتیاطی اقدامات سے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری کی روک تھام ممکن ہے جن میں ہاتھ اور سطحوں کو اکثردھونا، کھانا علاحدہ پکانا، پکاتے وقت خاص درجہ حرارت کا خیال رکھنا، فوری طور پر فریج میں رکھنا اور ذاتی حفظانِ صحت کا خیال رکھنا شامل ہیں۔
انھوں نے کہا شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر متوازن غذا کا استمال کریں تاکہ صحت سے متعلق متعدد امراض سے بچا جاسکے۔

متعلقہ خبریں