وہ سات چیزیں جو گرمیوں میں جسم کی چربی کم کرتی ہیں

موسم گرما اپنی فٹنس پر توجہ دینے کے لیے ایک بہترین موسم ہے۔
گرم موسم میں جسم میں پانی کی کمی کو پورا رکھنا اور ایسے کھانے کھانا جس سے جسم کی چربی کم ہو نہایت اہم ہے۔
بھارتی ماہر خوراک ڈاکٹر پراتیکشاہ نے کھانے کی چیزوں کے بارے میں بتایا جو جو گرمیوں میں چربی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
کھیرا
کھیروں میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جب کہ پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث وزن کم کرنے کے دوران یہ ایک اہم کھانے کی چیز بن سکتے ہیں۔
ان میں فائبر کثرت سے پائی جاتی ہے جس سے آپ جسم میں توانائی محسوس کرتے ہیں۔ کھیروں کو بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

لوکی
لوکی ایسی سبزی ہے جس میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ وزن کم کرنے میں اسے بہترین کھانے کی چیز بناتی ہے۔ آپ لوکی کا مزیدار سُوپ بنا سکتے ہیں یا اسے بطور سلاد اپنی ڈائٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔

سبز چائے
سبز چائے وزن کم کرنے کی خصوصیات کے باعث مشہور ہے اور اگر گرمیوں کے موسم میں آئس گرین ٹی پی جائے تو اس سے وزن کم کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔ سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں اور چربی پگھلاتے ہیں۔

چھلی
مکئی کے دانے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اِن میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ ان میں چربی اور کیلوریز کم ہوتی ہیں جس کی مدد سے آپ گرمی کے موسم میں تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔
آپ اُبلی ہوئی چھلیاں سلاد میں ڈال سکتے ہیں یا پھر چھلیوں کا مزیدار سلاد بنا کر کھا سکتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ماہر خوراک منپریت کالرا نے بھی ایسی تین کھانے کی چیزیں بتائی ہیں جن سے گرمیوں میں تیزی سے وزن کم ہوسکتا ہے۔

سیب کا سِرکہ
سیب کا سِرکہ ایسٹک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے جس کے سٹمک ایسڈ پیدا ہوتا ہے جس سے کم ایسڈ والے افراد میں کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور وزن میں کمی آتی ہے۔
اس سے قدرتی طور خون کے خلیوں میں موجود انسولین بڑھتی ہے جس سے جسم میں بلڈ شوگر لیول برابر رہتی ہے اور پیٹ کی غیر ضروری چربی کم ہوتی ہے۔
ایک کھانے سے آدھا گھٹنہ پہلے ایک گلاس پانی میں سِرکے کا آدھا چمچ ڈال کر پی سکتے ہیں اور اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

ثابت دھنیا
ثابت دھنیا ہمارے جسم میں تھائیرائیڈ گلینڈز کے فنکشن کے لیے اہم چیز ہے۔ ان میں وٹامن سی، اے اور کے بھی پائے جاتے ہیں۔
اگر ہمارے جسم میں تھائیرائیڈ بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں تو اس سے خود بخود ہمارا جگر ٹھیک رہتا ہے جس کی مدد سے جسم کے میٹابولزم کو چربی پگھلانے میں معاونت ملتی ہے۔
آپ رات کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگو کر ڈال سکتے ہیں اور پھر اگلے دن اسے نیم گرم کر کے پی سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں