دن بڑے ہو گئے،یکم مارچ سے تعلیمی اداروں کے اوقات کارتبدیل کرنے پر غور شروع

لاہور (نیوز ڈیسک) یکم مارچ سے اسکول کا ٹائم تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیے میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی۔سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔اسکول کے اوقات کار یکم مارچ سے صبح 8 بجے سے 2 بجے تک ہو سکتے ہیں۔اس وقت سکولوں کے اوقات کار صبح پونے نو بجے سے پونے تین بجے تک ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے اتھارٹی سے بھی رائے مانگ لی ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کے نجی اور سرکاری سکولوں میں بڑے پیمانے پر انسداد منشیات مہم چلانے کا اعلان کردیا گیا ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکولوں کو ڈرگ فری سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔ہر تعلیم ادارے میں ڈرگ مہم کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا جائے، فوکل پرسنز کو 3 سے 4 روز کی تربیت لینی ہوگی، فوکل پرسنز کو تربیت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی معاونت کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذولفقار فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں