سونےکی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی

کراچی(نیوز ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 10 گرام سونے کی قیمت 814 روپے کمی سے 89 ہزار 550 روپے ہوگئی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 153.55 سے بڑھ کر 153.66 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا تھا کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق چینی ایک روپے 90 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس کے باعث اس کی اوسط قیمت فی کلو 100 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مٹن کی اوسط فی کلو قیمت 10 روپے 53 پیسے بڑھی جب کہ بیف کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 44 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں