کئی روز لگاتار سستا ہونے کے بعد ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

اسلام اباد (نیوز ڈیسک ) روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔درآمدات کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کی نسبت ڈالر کی تنزلی رک گئی۔ اس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 153روپے سے تجاوز کرگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 54پیسے کے اضافے سے 153.29روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 60 پیسے کے اضافے سے 154.80روپے پر بند ہوئی۔

دوسری طرف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، یورو بانڈز کی فروخت اور آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد آئندہ چند روز کے دوران زرمبالہ ذخائر 23 ارب ڈالرز سے تجاوز کر جائیں گے ، یورو بانڈز کی فروخت اور عالمی مالیاتی اداروں سے ملنے والے قرض سے زرمبادلہ ذخائر پانچ سال کی بلند ترین سطح 23 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں