روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ، امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں روا انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.85 روپے پر بند ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فیصد رہے گی۔

روپے کی قدر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر پر مستحکم ہیں۔ شرح نمو 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سات ماہ سے ترسیلات زر مسلسل 2 ارب ڈالر پر برقرار ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا اڑھائی فیصد ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی اہم وجہ قرار دی گئی ہے ۔ آنے والے بجٹ میں نئے ٹیکسز سے مہنگائی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں