روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم اور ایکسپورٹرز کی طرف سے ڈالر تڑوانے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔ ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 29 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 155 روپے 74 پیسے سے گر کر 155 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان یورو بانڈز کے اجراء کے لیے حکومت کی عالمی بینک خدمات حاصل کرنے اور رواں ماہ یوروبانڈز کے اجراء سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں حوصلہ افزاء اضافے کے امکانات نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپیہ مزید تگڑا ہو رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی سبسڈری کی جانب سے پاکستان کو تیل وگیس کی درآمدات کے لیے 1.1ارب ڈالر کی فنانسنگ سہولت دینے اور ترسیلات زر کی آمد میں 24فیصد کے اضافے جیسے عوامل بھی ڈالر کی تنزلی کا باعث بنی۔

متعلقہ خبریں