ملک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا اور آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 37 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 4 پیسے ہے۔ گذشتہ روز ڈالر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا 280 روپے کا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک روز قبل کمی دیکھی گئی تھی اور انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں