پہلی قسط ملنے کے بعد امریکی کرنسی کی قدر 245 روپے تک گرسکتی ہے،ملک بوستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ بینکس بند ہونے کے باعث آج انٹر مارکیٹ کا ریٹ جاری نہیں ہوا۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے موجود تھے خریدنے والا کوئی نہیں تھا۔
ملک بوستان نے کہا کہ کل بینک کھلنے کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ خوش آئند ہے۔ پہلی قسط ملنے کے بعد امریکی کرنسی کی قدر 245 روپے تک گرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں