تیل کے بعد روس سے ایک اور اہم چیز پاکستان پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) رعایتی تیل کی پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد روس سے سستی ایل پی جی کی پہلی کھیپ تورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایل پی جی کارگو ازبکستان کے راستے افغانستان کے ساتھ طورخم کی زمینی سرحد سے پاکستان پہنچا۔ایل پی جی کی کھیپ ازبکستان سے ٹرکوں کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچی، کارگو 10 ایل پی جی ٹرکوں پر مشتمل ہے اور پہلے مرحلے میں روس سے خریدے گئے 110,000 ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں