رائلٹی، ٹیکنیکل سروسز پر دس فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی بجٹ میں رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز پر بھی دس فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دیدی۔

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز پر بھی دس فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دیدی ہے جبکہ ریکوڈیک پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی کولیفائیڈ کمپنیوں کی جانب سے کی جانی والی درآمدات اور ان کو ہونیوالی سپلائی کو سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی۔

اس حوالے سے فنانس بل 2023 کے ذریعئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے فرسٹ شیڈول میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے فرسٹ شیڈول کے دوسرے ٹیبل کی سیریل نمبر گیارہ میں فرنچائز سروسز کے ساتھ ساتھ رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ اس مجوزہ ترمیم کے ذر یعے حکومت نے فرنچائز سروسز کے ساتھ ساتھ رائلٹی اور ٹیکنیکل سروسز کیلیے فیس پر بھی دس فیصد پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں