سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی فی تولہ کی قدر میں 750 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1728 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد، سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 750 روپے سستا ہوا اور نئی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 91221 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1370 روپے اور 1174.55 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں 7 ماہ بعد ایک دن میں ڈالر کی قدر 97 پیسے کی نمایاں کمی سے 155روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔پاکستان یورو بانڈز کے اجراء کے لیے حکومت کی ایک بین الاقوامی بینک خدمات حاصل کرنے اور رواں ماہ یوروبانڈز کے اجراء سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں حوصلہ افزاء اضافے کے امکانات نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی اور روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں 7 ماہ بعد ایک دن میں ڈالر کی قدر 97 پیسے کی نمایاں کمی سے 155روپے 74پیسے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے کی کمی سے 156روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ خبریں