اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا، ڈالر 25روپے سستا ہوگیا

کراچی (کامرس ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی ہو چکی ہے جس کی وجہ سٹیٹ بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ کی پیمنٹس کیلئے انٹر بینک سے ڈالر کے استعمال کی اجازت دینے کو قرار دیا جارہاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں اب تک ڈالر کی قیمت میں 25.75 روپے تک کمی واقع ہو چکی ہے اور ڈالر 285.25 روپے کا ہو گیاہے ۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک دم ڈالر کی قیمت میں ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی کمی ہے ۔

پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ وپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا ،اسحاق ڈار نے پوچھا انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافرق اتنا کیوں ہو گیا ،میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں ،کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑ ا ہے۔

متعلقہ خبریں