وفاقی کابینہ نے 7.8 ارب روپے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے 7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزراء فواد چوہدری اور حماد اظہر نے آج کیے فیصلوں سے آگاہ کیا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ غریب طبقے پر رمضان میں بوجھ نہیں پڑنا چاہیے اس لیے حکومت نے 7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کو منظور کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اس سال کے آخر تک خسارے سے باہر آجائے گی۔حماد اظہر نے اس موقع پر بتایا

کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی پر 40روپے فی کلو، تیل پر 20 روپے فی لیٹر، کھجوروں پر 20 روپے فی کلو اور چاول پر 10 روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سب سے زیادہ وقت مہنگائی کو نیچے لانے پر صرف ہوتا ہے اور ہمیں اتنی تباہ حال معیشت ملی تھی کہ تمام کوششوں کے باوجود قرضوں کے بوجھ سے نمٹنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز ایک تباہ شدہ ادارہ تھا لیکن اس سال کے آخر تک وہ خسارے سے باہر آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بھی مستحکم رہی اور جانی نقصان بھی کم رہا جس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ہم نے بڑی جلدی اقدامات شروع کردیے تھے اور کیسز کی شرح کم رہی، ہم نے جب پہلی لہر آئی تھی تو جو پالیسی بنائی تھی وہ بہت کامیاب رہی تھی اور اسی پر عمل کر کے ہم اسی پر قابو پا لیں گے۔حماد اظہر نے اس موقع پر بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی پر 40روپے فی کلو، تیل پر 20 روپے فی لیٹر، کھجوروں پر 20 روپے فی کلو اور چاول پر 10 روپے فی کلو تک سبسڈی دی جائے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے ایک پالیسی موجود ہونی چاہیے ،اسلحہ لائنسنگ کے حوالے سے چند ہفتوں میں پالیسی سامنے آئے گی۔پی ڈی ایم کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا گروہ ہے۔محمود اچکزئی, آفتاب شیر پاو جیسے لوگ کہہ رہے ہیں کہ استعفے دے دیں،وہ تمام لوگ جن کا سسٹم میں کوئی حصہ ہی نہیں وہ استعفوں کا کہہ رہے ہیں، تاہم توقع ہے پی پی اور ن لیگ ایسا

فیصلہ نہیں کریں گے،اگر وہ فیصلہ کرتے بھی ہیں تو دیکھیں گے کون سنتا ہے ان کی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال چار لاکھ نئے گیس کنکشن دیئے جائیں گے جبکہ اگلے سال چھ لاکھ نئے کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اصلاحات لا رہے ہیں جس سے اکثریتی آبادی کو گیس ملے گی،اس مقصد کیلئے نیا نظام وضع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی اور ای سی او کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔اس کے علاوہ خام مال کی درآمد پر چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی ،اس سے مینو فیکچرنگ میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں