”کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے“اسحاق ڈار صحافیوں کے سوالات پر طیش میں آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافیوں کے تیکھے سوالات پر طیش میں آگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صحافی کے سوال ”کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے“ کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے ، ہم نے ہر انٹرنیشنل پیمنٹ کی ہے۔

ایک اور سوال ”آپ کو پہلی بار مشکل معاشی حالات ملے اور آپ معیشت سنبھال نہیں پا رہے“کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ آپ نے جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا۔

اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق سوالوںکا جواب دینے سے گریزکیا۔

متعلقہ خبریں