کیا واقعی ہی گیس کے میٹر کا کرایہ 40 سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے ؟ حقیقت سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ گیس کے میٹر کا کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیاہے لیکن درحقیقت بہت سے لوگوں نے اس کو سمجھے میں غلطی کی ہے کیونکہ اوگرا نے یہ اضافہ تمام صارفین کیلئے نہیں بلکہ صرف ایک مخصوص طبقے کے صارفین کیلئے کیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے جنوری سے لاگو ہونے والی اپنی سیل پرائس ایڈوائس میں ان صارفین پر 460 روپے کا فکسڈ چارج لگایا ہے جن کی اوسط کھپتhm³ 0.9(کیوبک ہیکٹو میٹر) سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ گھرانے، جو 0.9 کیوبک ہیکٹو میٹرز سے کم گیس استعمال کرتے ہیں ان پر کوئی ”اضافی بوجھ“ نہیں آئے گا۔اوگرا کی آفیشل ویب سائٹ پر 15 فروری کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں یکم جنوری سے لاگو ہونے والے صارفین کی مختلف کیٹیگریز کے لیے سیل قیمت اور کم از کم چارجز درج ہیں۔

” پروٹیکٹیڈصارفین“جن میں گھریلو صارفین شامل ہیں، جن کی گزشتہ 4 مہینوں (نومبر تا فروری) کی اوسط کھپت 0.9 کیوبک ہیکٹو میٹرز سے کم یا اس کے برابر ہے، گیس کے میٹر کا صرف 50 روپے ماہانہ کرایہ ادا کرے گا۔0.9 کیوبک ہیکٹو میٹرز سے زیادہ کی گیس کھپت والا ”نان پروٹیکٹیڈصارف“ اپنے گیس میٹر پر ماہانہ 500 روپے بطور فکسڈ چارج ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں