لاہور: انتظامیہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام

لاہور میں محکمہ لائیو اسٹاک اور انتظامیہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔

لاہور میں عید کے بعد سے مرغی کی قیمت میں مجموعی طور پر 100روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں آج مرغی کا گوشت فی کلو 594 روپے کا فروخت ہونے لگا، جس کا نرخ نامہ جاری کر دیا گیا۔

گرمی کے باوجود انڈے سستے نہ ہوئے، فی درجن انڈوں کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مڈل مین اور ٹریڈرز ملی بھگت سے قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔

لاہور میں بکرے کا گوشت 2200 اور گائے کا گوشت 1400 روپے کلو ہو گیا۔

متعلقہ خبریں